مدارس میں داخلہ
میں مخاطب ہوں اپنے ان دوستوں سے جو کسی ادارے میں داخلہ لینا چاہتے ہیں ۔۔۔ ان سے بس یہی کہنا ھے کہ آپ کسی ادارے کا صرف اشتہار دیکھ کر وہاں مت پہونچ جائیں کیونکہ وہ تمام چیزیں مہیا نہیں ہوتی جو اشتہار میں لکھی ہوتی ہیں بلکہ آپ وہاں پڑھ رہے طلبہ سے پہلے رابطہ کریں اور ان سے ساری معلومات لے لیں اس کے بعد ہی داخلہ لینے کا فیصلہ لیں وگرنہ آپ بہت بڑے دھوکہ میں پڑ جائیں گے ۔۔۔۔ آپ سوچ رہے ہونگے اشتہارات مدارس و جامعات سے نکل رہے ہیں تو صد فیصد درست ہی ہوگا تو یہ آپ کی بہت بڑی بھول ہے ۔۔۔📢📢📢 اور ہاں ! وہ مدارس و جامعات جہاں دسویں ، بارہویں (وغیرہ) بورڈ کے اکزام نہیں ہوتے ہیں اور نہ انہیں اس کی فکر ہوتی ہے اور نہ خود مختاری طور پر اکزام دینے میں چھٹیوں میں کوئ رعایت کرتے ہیں ۔۔۔ براہ کرم! آپ ایسی جگہ کبھی بھولے بھٹکے بھی نا جائیں ۔ بعض جامعات کا کیا کہنا وہ تو اپنے ادارے کا اکزام اسی وقت رکھ دیتے ہیں جب بورڈ کا اکزام بھی چل رہا ہوتا ھے۔۔ یاد رکھیں اگر صحیح وقت پر سرکاری مارکشیٹ آپ کے ہاتھ نہ لگی تو مدرسے کی پڑھائی کے بہت سے فوائد یونہی آپ کے ہاتھوں سے ن...